حدثنا إبراهيم بن المنذر ، حدثنا محمد بن فليح ، قال حدثني أبي ، عن هلال بن علي ، عن عبد الرحمن بن أبي عمرة ، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال "لقاب قوس في الجنة خير مما تطلع عليه الشمس وتغرب ". وقال " لغدوة أو روحة في سبيل الله خير مما تطلع عليه الشمس وتغرب ".
سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے محمد بن فلیح نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ہلال بن علی سے ‘ ان سے عبدالرحمٰن بن ابی نمرہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ
نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایک ( کمان ) ہاتھ جگہ دنیا کی ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام چلنا ان سب چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment