Wednesday, 8 February 2017

Bukhari Hadith No 1416

حدثنا سعيد بن يحيى ،‏‏‏‏ حدثنا أبي ،‏‏‏‏ حدثنا الأعمش ،‏‏‏‏ عن شقيق ،‏‏‏‏ عن أبي مسعود الأنصاري ـ رضى الله عنه ـ قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أمرنا بالصدقة انطلق أحدنا إلى السوق فتحامل فيصيب المد ،‏‏‏‏ وإن لبعضهم اليوم لمائة ألف‏.‏
ہم سے سعید بن یحییٰ نے بیان کیا ، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے اعمش نے بیان کیا ، ان سے شقیق نے اور ان سے ابومسعود انصاریرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا تو ہم میں سے بہت سے بازار جا کر بوجھ اٹھانے کی مزدوری کرتے اور اس طرح ایک مد ( غلہ یا کھجور وغیرہ ) حاصل کرتے ۔ ( جسے صدقہ کر دیتے ) لیکن آج ہم میں سے بہت سوں کے پاس لاکھ لاکھ ( درہم یا دینار ) موجود ہیں ۔

No comments:

Post a Comment