حدثنا قتيبة ، قال حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن عروة ، عن عائشة ، أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى في خميصة لها أعلام فقال " شغلتني أعلام هذه ، اذهبوا بها إلى أبي جهم وأتوني بأنبجانية ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری سے بیان کیا ، انھوں نے عروہ سے ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دھاری دار چادر میں نماز پڑھی ۔ پھر فرمایا کہ اس کے نقش و نگار نے مجھے غافل کر دیا ۔ اسے لے جا کر ابوجہم کو واپس کر دو اور ان سے ( بجائے اس کے ) سادی چادر مانگ لاؤ ۔
No comments:
Post a Comment