حدثنا مسدد ، قال حدثنا أبو الأحوص ، قال حدثنا أشعث بن سليم ، عن أبيه ، عن مسروق ، عن عائشة ، قالت سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الالتفات في الصلاة فقال " هو اختلاس يختلسه الشيطان من صلاة العبد ".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابوالاحوص سلام بن سلیم نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے اشعت بن سلیم نے بیان کیا اپنے والد کے واسطے سے ، انھوں نے مسروق بن اجدع سے ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ نے بتلایا کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو ڈاکہ ہے جو شیطان بندے کی نماز پر ڈالتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment