سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم میرے سامنے قرآن پڑھو ۔ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے قرآن پڑھوں ؟ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی پر تو اترا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں اور سے سنوں ۔ پھر میں نے سورۃ نساء پڑھی ، یہاں تک کہ جب میں اس آیت پر پہنچا ( ( فکیف اذا جئنا ) ) ( النساء : 41 ) تو میں نے سر اٹھایا یا مجھے کسی نے چٹکی لی تو میں نے سر اٹھایا اور دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو بہہ رہے تھے ۔
No comments:
Post a Comment