سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ( اور یہ سب قاریوں کے سردار ہیں ) اللہ عزت والے اور بزرگی والے نے مجھے حکم کیا کہ میں تمہارے آگے سورۃ ( ( لم یکن الّذین کفروا .... ) ) پڑھوں ۔ انہوں نے عرض کیا کہ کیا اللہ جل جلالہ نے میرا نام لیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ( اللہ تعالیٰ نے میرے آگے تمہارا نام لیا ہے ) تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ( خوشی سے ) رونے لگے ۔
No comments:
Post a Comment