Wednesday, 4 October 2017

Sahih Muslim Hadith No 1652

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حراء پہاڑ پر تھے ۔ اس ( پہاڑ ) کا پتھر ہلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تھم جا اے حراء ! تیرے اوپر نہیں ہے مگر نبی یا صدیق یا شہید اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر اور عمر اور علی اور عثمان اور طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم تھے ۔ ( نبی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود تھے اور صدیق سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور باقی سب شہید ہوئے ظلم سے مارے گئے ، یہاں تک کہ سیدنا طلحہ اور زبیر بھی ) ۔

No comments:

Post a Comment