حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَأَثْنَی عَلَی أَمِيرٍ مِنْ الْأُمَرَائِ فَجَعَلَ الْمِقْدَادُ يَحْثُو فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ وَقَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَحْثُوَ فِي وُجُوهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَی زَائِدَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَحَدِيثُ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ أَصَحُّ وَأَبُو مَعْمَرٍ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ هُوَ الْمِقْدَادُ بْنُ عَمْرٍو الْکِنْدِيُّ وَيُکْنَی أَبَا مَعْبَدٍ وَإِنَّمَا نُسِبَ إِلَی الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ لِأَنَّهُ کَانَ قَدْ تَبَنَّاهُ وَهُوَ صَغِيرٌ
محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، مجاہد، ابومعمر سے روایت ہے کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور امراء میں سے ایک امیر کی تعریف کرنے لگا مقداد بن اسود نے اس کے منہ میں مٹی ڈالنا شروع کر دی اور فرمایا ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ ہم تعریف کرنے والوں کے منہ میں مٹی ڈالیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں حضرت ابوہریرہ سے بھی حدیث منقول ہے زائدہ بھی یہ حدی یزید بن ابی زیاد سے وہ مجاہد سے اور وہ ابن عباس سے نقل کرتے ہیں مجاہد کی ابومعمر سے روایت اصح ہے ابومعمر کا نام عبداللہ بن سخبرہ ہے اور مقداد بن اسود سے مقداد بن عمر کندی مراد ہیں ان کی کنیت ابومعبد ہے یہ اسود بن عبدیغوث کی طرف منسوب ہیں کیونکہ انہوں نے بچپن میں انہیں متبنی بنایا تھا
No comments:
Post a Comment