سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے لیکن پھیل جاؤ اور جگہ دو ۔ ایک روایت میں ہے کہ میں نے کہا کہ یہ جمعہ کے دن کا حکم ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ جمعہ ہو یا کوئی اور دن ۔ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لئے کوئی آدمی اٹھتا تو وہ اس جگہ نہ بیٹھتے ( اگرچہ اس کی رضامندی سے بیٹھنا جائز ہے مگر یہ احتیاط تھی کہ شاید وہ دل میں ناراض ہو ) ۔
No comments:
Post a Comment