سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم راستوں میں بیٹھنے سے بچو ۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہمیں اپنی مجلسوں میں بیٹھ کر باتیں کرنے کی مجبوری ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم نہیں مانتے تو راہ کا حق ادا کرو ۔ انہوں نے کہا کہ راہ کا کیا حق ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آنکھ نیچے رکھنا ، کسی کو ایذا نہ دینا ، سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بری بات سے منع کرنا ۔
No comments:
Post a Comment