Sunday, 7 May 2017

Sahih Muslim Hadith No 51

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اپنے آپ کو کسی اور کا بیٹا کہے اور وہ جانتا ہو کہ وہ اس کا بیٹا نہیں ہے ( یعنی جان بوجھ کر اپنے باپ کے سوا کسی اور کو باپ بتلائے ) وہ کافر ہو گیا اور جس شخص نے اس چیز کا دعویٰ کیا جو اس کی نہیں ہے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے اور وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے اور جو شخص کسی کو کافر کہہ کر بلاوے یا اللہ تعالیٰ کا دشمن کہہ کر ، پھر وہ شخص کہ جسے اس نام سے پکارا گیا ہے ایسا ( یعنی کافر ) نہ ہو تو وہ کفر پکارنے والے پر پلٹ آئے گا ۔

No comments:

Post a Comment