Sunday, 7 May 2017

Sahih Muslim Hadith No 258

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے چھ باتوں کی وجہ سے اور پیغمبروں پر فضیلت دی گئی ہے ۔ 1 ۔ یہ کہ مجھے وہ کلام ملا جس میں لفظ تھوڑے اور معنی بہت زیادہ ہیں ( یعنی کلام اللہ یا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات ) 2 ۔ میں مدد دیا گیا رعب سے 3 ۔ میرے لئے غنیمت کے اموال حلال کئے گئے 4 ۔ میرے لئے ساری زمین پاک کرنے والی اور مسجد ( نماز پڑھنے کی جگہ ) بنائی گئی ۔ 5 ۔ میں تمام مخلوقات کی طرف ( خواہ جن ہوں یا عرب کے آدمی یا غیر عرب کے ) بھیجا گیا 6 ۔ میرے اوپر نبوت ختم کی گئی ۔

No comments:

Post a Comment