سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں مسجد میں گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے تو میں بھی بیٹھ گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنے سے کس نے روکا ؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور لوگوں کو بیٹھے دیکھا ( تو میں بیٹھ گیا ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے ، تو جب تک دو رکعت نہ پڑھ لے نہ بیٹھے ۔
No comments:
Post a Comment