سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا کام افضل ہے ؟ ( یعنی ثواب میں سب سے بڑھ کر ہے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز اپنے وقت پر پڑھنا ۔ میں نے کہا کہ پھر کون سا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ماں باپ سے نیکی کرنا ( یعنی ان کو خوش اور راضی رکھنا اور ان کے ساتھ احسان کرنا اور ان کے دوستوں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنا ) میں نے کہا کہ پھر کون سا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رعایت کر کے زیادہ پوچھنا چھوڑ دیا ( تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بار نہ گزرے ) ۔
No comments:
Post a Comment