سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص پیاز یا لہسن کھائے تو وہ ہم سے جدا رہے یا فرمایا کہ ہماری مسجد سے جدا رہے اور اپنے گھر بیٹھے ۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ہنڈیا لائی گئی جس میں ترکاریاں تھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں بدبو پائی تو پوچھا کہ اس میں کیا ڈالا ہے ؟ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو فلاں صحابی کے پاس لے جاؤ ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ اس نے بھی اس کا کھانا برا سمجھا ( اس وجہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کھایا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کھا لے کیونکہ میں تو اس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تو نہیں کرتا ( یعنی فرشتوں سے ) ۔
No comments:
Post a Comment