Sunday, 7 May 2017

Sahih Muslim Hadith No 156

ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ،
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے غسل جنابت کے واسطے پانی رکھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دو بار یا تین بار دونوں ہاتھ دھوئے ، پھر ہاتھ برتن میں ڈالا اور شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ سے دھویا ، پھر بائیں ہاتھ کو زمین پر زور سے رگڑ کر دھویا پھر وضو کیا جیسے نماز کے لئے کرتے تھے ، پھر اپنے سر پر تین چلو بھر کر ڈالے ، پھر سارے بدن کو دھویا ، پھر اس جگہ سے ہٹ کر اور پاؤں دھوئے ۔ پھر میں بدن پوچھنے کو رو مال ( تولیہ ) لے کر آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ لیا ۔

No comments:

Post a Comment