ابوحازم سے روایت ہے کہ
میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھا ، وہ نماز کیلئے وضو کر رہے تھے اور اپنے ہاتھ کو اتنا لمبا کر کے دھوتے تھے ، یہاں تک کہ بغل تک دھوتے تھے ۔ میں نے کہا کہ اے ابوہریرہ ( رضی اللہ عنہ ) یہ کیسا وضو ہے ؟ تو انہوں نے کہا ” اے فروخ کی اولاد ( فروخ ابراہیم علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام ہے ، جس کی اولاد میں عجم کے لوگ ہیں اور ابوحازم بھی عجمی تھے ) تم یہاں موجود ہو ؟ اگر میں جانتا کہ تم یہاں موجود ہو تو میں اس طرح وضو نہ کرتا ۔ میں نے اپنے دوست ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ قیامت کے دن مومن کو وہاں تک زیور پہنایا جائے گا ، جہاں تک اس کا وضو پہنچتا ہو گا ۔
No comments:
Post a Comment