Sunday, 7 May 2017

Sahih Muslim Hadith No 122

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب بندہ مسلمان یا مومن ( یہ شک ہے راوی کا ) وضو کرتا ہے اور منہ دھوتا ہے تو اس کے منہ سے وہ سب گناہ ( صغیرہ ) نکل جاتے ہیں جو اس نے آنکھوں سے کئے ۔ پانی کے ساتھ یا آخری قطرہ کے ساتھ ( جو منہ سے گرتا ہے یہ بھی شک ہے راوی کا ) ۔ پھر جب ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں میں سے ہر ایک گناہ جو ہاتھ سے کیا تھا ، پانی کے ساتھ یا آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتا ہے ۔ پھر جب پاؤں دھوتا ہے تو ہر ایک گناہ جس کو اس نے پاؤں سے چل کر کیا تھا ، پانی کے ساتھ یا آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتا ہے یہاں تک کہ سب گناہوں سے پاک صاف ہو کر نکلتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment