حدثنا محمد ـ هو ابن مقاتل أبو الحسن المروزي ـ قال أخبرنا عبد الله ، قال أخبرنا عبيد الله ، عن نافع ، عن القاسم بن محمد ، عن عائشة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا رأى المطر قال " صيبا نافعا ". تابعه القاسم بن يحيى عن عبيد الله. ورواه الأوزاعي وعقيل عن نافع.
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، کہا کہ ہمیں عبیداللہ عمری نے نافع سے خبر دی ، انہیں قاسم بن محمد نے ، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش ہوتی دیکھتے تو یہ دعا کرتے صيبا نافعا اے اللہ ! نفع بخشنے والی بارش برسا ۔ اس روایت کی متابعت قاسم بن یحییٰ نے عبیداللہ عمری سے کی ہے اور اس کی روایت اوزاعی اور عقیل نے نافع سے کی ہے ۔
No comments:
Post a Comment