وقال لنا أبو نعيم عن زهير ، عن أبي إسحاق ، خرج عبد الله بن يزيد الأنصاري وخرج معه البراء بن عازب وزيد بن أرقم رضى الله عنهم فاستسقى ، فقام بهم على رجليه على غير منبر فاستغفر ، ثم صلى ركعتين يجهر بالقراءة ولم يؤذن ، ولم يقم. قال أبو إسحاق ورأى عبد الله بن يزيد النبي صلى الله عليه وسلم.
ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا ، ان سے زہیر نے ، ان سے ابواسحاق نے کہ
عبداللہ بن یزید انصاری رضی اللہ عنہ استسقاء کے لیے باہر نکلے ۔ ان کے ساتھ براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہما بھی تھے ۔ انہوں نے پانی کے لیے دعا کی تو پاؤں پر کھڑے رہے ، منبر نہ تھا ۔ اسی طرح آپ نے دعا کی پھر دو رکعت نماز پڑھی جس میں قرآت بلند آواز سے کی ، نہ اذان کہی اور نہ اقامت ابواسحاق نے کہا عبداللہ بن یزید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا ۔
No comments:
Post a Comment