حدثنا الحسن بن بشر ، قال حدثنا معافى بن عمران ، عن الأوزاعي ، عن إسحاق بن عبد الله ، عن أنس بن مالك ، أن رجلا ، شكا إلى النبي صلى الله عليه وسلم هلاك المال وجهد العيال ، فدعا الله يستسقي ، ولم يذكر أنه حول رداءه ولا استقبل القبلة.
ہم سے حسن بن بشر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے معافی بن عمران نے بیان کیا کہ ان سے امام اوزاعی نے ، ان سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے ، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( قحط سے ) مال کی بربادی اور اہل و عیال کی بھوک کی شکایت کی ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے استسقاء کی ۔ راوی نے اس موقع پر نہ چادر پلٹنے کا ذکر کیا اور نہ قبلہ کی طرف منہ کرنے کا ۔
No comments:
Post a Comment