حدثنا إبراهيم بن حمزة ، حدثنا ابن أبي حازم ، والدراوردي ، عن يزيد ، عن عبد الله بن خباب ، عن أبي سعيد الخدري ـ رضى الله عنه ـ أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم وذكر عنده عمه أبو طالب فقال " لعله تنفعه شفاعتي يوم القيامة فيجعل في ضحضاح من النار ، يبلغ كعبيه ، يغلي منه أم دماغه ".
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابن ابی حازم اور دراوردی نے بیان کیا ، ان سے یزید بنعبداللہ بن ہاد نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن خباب نے بیان کیا اور ان سے ابوسعیدخدری رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آپ کے چچا ابوطالب کا ذکر کیا گیا تھا ، تو آپ نے فرمایا ممکن ہے قیامت کے دن میری شفاعت ان کے کام آ جائے اور انہیں جہنم میں ٹخنوں تک رکھا جائے جس سے ان کا بھیجا کھولتا رہے گا ۔
No comments:
Post a Comment