حدثنا قتيبة ، حدثنا عبد العزيز ، عن أبي حازم ، عن سهل بن سعد ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " ليدخلن الجنة من أمتي سبعون أو سبعمائة ألف ـ لا يدري أبو حازم أيهما قال ـ متماسكون ، آخذ بعضهم بعضا ، لا يدخل أولهم حتى يدخل آخرهم ، وجوههم على صورة القمر ليلة البدر ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے بیان کیا ، ان سے ابوحازم بن دینار نے ، ان سے سہلبنسعدساعدی رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میری امت میں ستر ہزار یا سات لاکھ آدمی جنت میں جائیں گے ۔ راوی کو شک ہوا کہ سہل سے کون سی تعداد بیان ہوئی تھی ، ( وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے کہ ) وہ ایک دوسرے کو تھامے ہوئے ہوں گے ۔ ان کا پہلا ابھی اندر داخل نہ ہونے پائے گا کہ جب تک آخری بھی داخل نہ ہو جائے ۔ ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن ہوں گے ۔
No comments:
Post a Comment