حدثنا محمد ، أخبرنا مخلد ، أخبرنا ابن جريج ، قال أخبرني زياد ، أنه سمع ثابتا ، مولى عبد الرحمن بن زيد أنه سمع أبا هريرة ، يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يسلم الراكب على الماشي ، والماشي على القاعد ، والقليل على الكثير ".
ہم سے محمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو مخلد نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم کو ابنجریج نے خبر دی ، انہوں نے کہا کہ مجھے زیاد نے خبر دی ، انہوں نے عبدالرحمٰن بنزید کے غلام ثابت سے سنا ، اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ سے سنا ۔ انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے ، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اورکم تعداد والے بڑی تعدا د والوں کو ۔
No comments:
Post a Comment