Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6208

حدثنا موسى بن إسماعيل ،‏‏‏‏ حدثنا أبو عوانة ،‏‏‏‏ حدثنا عبد الملك ،‏‏‏‏ عن عبد الله بن الحارث بن نوفل ،‏‏‏‏ عن عباس بن عبد المطلب ،‏‏‏‏ قال يا رسول الله هل نفعت أبا طالب بشىء ،‏‏‏‏ فإنه كان يحوطك ويغضب لك قال ‏"‏ نعم هو في ضحضاح من نار ،‏‏‏‏ لولا أنا لكان في الدرك الأسفل من النار ‏"‏‏.‏
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالملک نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن حارث بن نوفل نے اور ان سے حضرت عباس بن عبدالمطلب رضیاللہعنہ نے کہ
انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے جناب ابوطالب کو ان کی وفات کے بعد کوئی فائدہ پہنچایا ، وہ آپ کی حفاظت کیا کرتے تھے اور آپ کے لئے لوگوں پر غصہ ہوا کرتے تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں وہ دوزخ میں اس جگہ پر ہیں جہاں ٹخنوں تک آگ ہے اگر میں نہ ہوتا تو وہ دوزخ کے نیچے کے طبقے میں رہتے ۔

No comments:

Post a Comment