حدثنا عبد الله بن يوسف ، أخبرنا مالك ، عن ابن شهاب ، عن عطاء بن يزيد الليثي ، عن أبي أيوب الأنصاري ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " لا يحل لرجل أن يهجر أخاه فوق ثلاث ليال ، يلتقيان فيعرض هذا ويعرض هذا ، وخيرهما الذي يبدأ بالسلام ".
ہم سے عبدالرحمٰن بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم کو اماممالک رحمہ اللہ نے خبر دی ، انہیں ابنشہاب نے ، انہیں عطاء بنیزید لیثی نے اور انہیں حضرت ابوایوب انصاری رضیاللہعنہ نے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لیے ملاقات چھوڑے ، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے ۔
No comments:
Post a Comment