حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب ، عن الزهري ، قال حدثني أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " لا تباغضوا ، ولا تحاسدوا ، ولا تدابروا ، وكونوا عباد الله إخوانا ، ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ مجھ سے حضرت انس مالک رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپس میں بغض نہ رکھو ، حسد نہ کرو ، پیٹھ پیچھے کسی کی برائی نہ کرو ، بلکہ اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ ایک بھائی کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ سلام کلام چھوڑ کر رہے ۔
No comments:
Post a Comment