حدثنا مسدد ، حدثنا معتمر ، عن أبيه ، قال سمعت أنسا ـ رضى الله عنه ـ قال كنت قائما على الحى أسقيهم ـ عمومتي وأنا أصغرهم ـ الفضيخ ، فقيل حرمت الخمر. فقال أكفئها. فكفأنا. قلت لأنس ما شرابهم قال رطب وبسر. فقال أبو بكر بن أنس وكانت خمرهم. فلم ينكر أنس. وحدثني بعض أصحابي أنه سمع أنسا يقول كانت خمرهم يومئذ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر نے ، ان سے ان کے والد نے ، کہ میں نے انس رضیاللہعنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
میں کھڑا ہوا اپنے قبیلہ میں اپنے چچاؤں کو کھجور کی شراب پلا رہا تھا ۔ میں ان میں سے سب سے چھوٹا تھا ، اتنے میں کسی نے کہا کہ شراب حرام کر دی گئی ( ابوطلحہ رضیاللہعنہ نے ) کہا کہ شراب پھینک دو ۔ چنانچہ ہم نے پھینک دی ۔ سلیمان نے کہا کہ میں نے انس رضیاللہعنہ سے پوچھا اس وقت لوگ کس چیز کی شراب پیتے تھے کہا کہ پکی اور کچی کھجور کی ۔ ابوبکر بن انس نے کہا کہ یہی ان کی شراب ہوتی تھی انس رضیاللہعنہ نے اس کا انکار نہیں کیا ، بکر بن عبداللہمزنی یا قتادہ نے کہا اور مجھ سے بعض لوگوں نے بیان کیا کہ انہوں نے انس رضیاللہعنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ ” ان کی ان دنوں یہی ( فضیح ) ان کی شراب تھی ۔ “
No comments:
Post a Comment