حدثنا مسدد ، حدثنا حماد بن زيد ، عن هشام ، عن أبيه ، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم " رأيتك في المنام يجيء بك الملك في سرقة من حرير فقال لي هذه امرأتك. فكشفت عن وجهك الثوب ، فإذا أنت هي فقلت إن يك هذا من عند الله يمضه ".
ہم سے مسددنے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بنزید نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد عروہبنزبیر نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( نکاح سے پہلے ) میں نے تمہیں خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ( جبرائیل علیہالسلام ) ریشم کے ایک ٹکڑے میں تمہیں لپیٹ کر لے آیا ہے اور مجھ سے کہہ رہا ہے کہ یہ تمہاری بیوی ہے ۔ میں نے اس کے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو وہ تم تھیں ۔ میں نے کہا کہ اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہے تو وہ اسے خود ہی پورا کر دے گا ۔
No comments:
Post a Comment