حدثنا سعيد بن تليد ، قال أخبرني ابن وهب ، قال أخبرني جرير بن حازم ، عن أيوب ، عن محمد ، عن أبي هريرة ، قال قال النبي صلى الله عليه وسلم. حدثنا سليمان عن حماد بن زيد عن أيوب عن محمد عن أبي هريرة { قال قال النبي صلى الله عليه وسلم} " لم يكذب إبراهيم إلا ثلاث كذبات بينما إبراهيم مر بجبار ومعه سارة ـ فذكر الحديث ـ فأعطاها هاجر قالت كف الله يد الكافر وأخدمني آجر ". قال أبو هريرة فتلك أمكم يا بني ماء السماء.
ہم سے سعید بن تلید نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے عبداللہ بنوہب نے خبر دی ، کہا کہ مجھے جریر بن حازم نے خبرد ی ، انہیں ایوبسختیانی نے ، انہیں محمدبنسیرین نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ( دوسری سند ) ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، ان سے حماد بنزید نے ، ان سے ایوبسختیانی نے ، ان سے محمدبنسیرین نے اور ان سے ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہ حضرت ابراہیم علیہالسلام کی زبان سے تین مرتبہ کے سوا کبھی دین میں جھوٹ بات نہیں نکلی ۔ ایک مرتبہ آپ ایک ظالم بادشاہ کی حکومت سے گزر ے آپ کے ساتھ آپ کی بیوی سارہ علیہالسلام تھیں ۔ پھر پورا واقعہ بیان کیا ( کہ باد شاہ کے سامنے ) آپ نے سارہ علیہالسلام کو اپنی بہن ( یعنی دینی بہن ) کہا ۔ پھر اس بادشاہ نے سارہ علیہالسلام کو ہاجرہ ( ہاجرہ ) کو دے دیا ۔ ( بی بی سارہ علیہالسلام نے ابراہیم علیہالسلام سے ) کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کافر کے ہاتھ کو روک دیا اور آجر ( ہاجرہ ) کو میری خدمت کے لئے دلوا دیا ۔ ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ اے آسمان کے پانی کے بیٹو ! یعنی اے عرب والو ! یہی ہاجرہ علیہالسلام تمہاری ماں ہیں ۔
No comments:
Post a Comment