حدثنا محمد بن المثنى ، قال حدثني عبد العزيز بن عبد الصمد ، حدثنا أبو عمران الجوني ، عن أبي بكر بن عبد الله بن قيس ، عن أبيه ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " إن في الجنة خيمة من لؤلؤة مجوفة ، عرضها ستون ميلا ، في كل زاوية منها أهل ، ما يرون الآخرين يطوف عليهم المؤمنون ".
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبدالعزیز بن عبدالصمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو عمران جونی نے بیان کیا ، ان سے ابوبکر بن عبداللہبنقیس نے اور ان سے ان کے والد نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں کھوکھلے موتی کا خیمہ ہو گا ، اس کی چوڑائی ساٹھ میل ہو گی اور اس کے ہر کنارے پر مسلمان کی ایک بیوی ہو گی ایک کنارے والی دوسرے کنارے والی کو نہ دیکھ سکے گی ۔
No comments:
Post a Comment