حدثنا محمد بن موسى القطان ، حدثنا أبو سفيان الحميري ، سعيد بن يحيى بن مهدي حدثنا عوف ، عن محمد ، عن أبي هريرة ، رفعه وأكثر ما كان يوقفه أبو سفيان " يقال لجهنم هل امتلأت وتقول هل من مزيد فيضع الرب تبارك وتعالى قدمه عليها فتقول قط قط ".
ہم سے محمد بن موسیٰ قطان نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوسفیان حمیری سعید بن یحییٰ بن مہدی نے بیان کیا ، ان سے عوف نے ، ان سے محمد نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ابوسفیان حمیری اکثر اس حدیث کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے موقوفا ً ذکر کرتے تھے کہ جہنم سے پوچھا جائے گا تو بھر بھی گئی ؟ وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے ؟ پھر اللہ تبارک تعالیٰ اپناقدم اس پر رکھے گا اور کہے گی کہ بس بس ۔
No comments:
Post a Comment