حدثنا أبو معمر ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا الحسين ، قال حدثني يحيى ، قال حدثني أبو سلمة ، قال حدثني بسر بن سعيد ، قال حدثني زيد بن خالد ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " من جهز غازيا في سبيل الله فقد غزا ، ومن خلف غازيا في سبيل الله بخير فقد غزا ".
ہم سے ابو معمر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ‘ ہم سے حسین نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے یحییٰ نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے ابوسلمہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے بسربن سعید نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے زید بن خالد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ نے فرمایا جس شخص نے اللہ کے راستے میں غزوہ کرنے والے کو ساز و سامان دیا تو وہ ( گویا ) خود غزوہ میں شریک ہوا اور جس نے خیرخواہانہ طریقہ پر غازی کے گھربار کی نگرانی کی تو وہ ( گویا ) خود غزوہ میں شریک ہوا ۔
No comments:
Post a Comment