حدثنا سعد بن حفص ، حدثنا شيبان ، عن يحيى ، عن أبي سلمة ، أنه سمع أبا هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " من أنفق زوجين في سبيل الله دعاه خزنة الجنة ، كل خزنة باب أى فل هلم ". قال أبو بكر يا رسول الله ، ذاك الذي لا توى عليه. فقال النبي صلى الله عليه وسلم " إني لأرجو أن تكون منهم ".
ہم سے سعد بن حفص نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا یحییٰ سے ‘ وہ ابوسلمہ سے اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک جوڑا ( کسی چیز کا ) خرچ کیا تو اسے جنت کے داروغہ بلائیں گے ۔ جنت کے ہر دروازے کا داروغہ ( اپنی طرف ) بلائے گا کہ اے فلاں ! اس دروازے سے آ ، اس پر ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے یا رسول اللہ ! پھر اس شخص کو کوئی خوف نہیں رہے گا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے امید ہے کہ تم بھی انہیں میں سے ہو گے ۔
No comments:
Post a Comment