حدثنا إسحق: أخبرنا يعقوب بن إبراهيم: حدثنا ابن أخي ابن شهاب ، عن عمه: أخبرني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود: أن عبد الله بن عباس رضي الله عنهما قال: أقبلت وقد ناهزت الحلم ، أسير على أتان لي ، ورسول الله صلى الله عليه وسلم قائم يصلي بمنى ، حتى سرت بين يدي بعض الصف الأول ، ثم نزلت عنها فرتعت ، فصففت مع الناس وراء رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ہم سے اسحٰق بن منصور نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے خبر دی ، ان سے ان کے بھتیجے ابن شہاب زہری نے بیان کیا ، ان سے ان کے چچا نے ، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے ، خبر دی کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا
میں اپنی ایک گدھی پر سوار ہو کر ( منیٰ میں آیا ) اس وقت میں جوانی کے قریب تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں کھڑے نماز پڑھا رہے تھے ۔ میں پہلی صف کے ایک حصہ کے آگے سے ہو کر گزرا پھر سواری سے نیچے اتر آیا اور اسے چرنے کے لیے چھوڑ دیا ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لوگوں کے ساتھ صف میں شریک ہو گیا ، یونس نے ابن شہاب کے واسطہ سے بیان کیا کہ یہ حجۃ الوداع کے موقع پر منیٰ کا واقعہ ہے ۔
No comments:
Post a Comment