حدثنا أبو الوليد ، حدثنا شعبة ، قال أخبرني عمرو بن دينار ، سمعت جابر بن زيد ، سمعت ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يخطب بعرفات " من لم يجد النعلين فليلبس الخفين ، ومن لم يجد إزارا فليلبس سراويل ". للمحرم.
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی ، انہوں نے جابر بن زید سے سنا ، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ، آپ نے کہا کہ
میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں خطبہ دیتے سنا تھا کہ جس کے پاس احرام میں جوتے نہ ہوں وہ موزے پہن لے اور جس کے پاس تہبند نہ ہو وہ پاجامہ پہن لے ۔
No comments:
Post a Comment