حدثنا محمد بن يوسف ، حدثنا سفيان ، عن منصور ، عن أبي حازم ، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال قال النبي صلى الله عليه وسلم " من حج هذا البيت ، فلم يرفث ، ولم يفسق ، رجع كيوم ولدته أمه ".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے ابوحازم نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اس گھر کا حج کیا اور نہ شہوت کی فحش باتیں کیں ، نہ گناہ کیا تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔
No comments:
Post a Comment