حدثنا أحمد بن يونس ، حدثنا أبو شهاب ، عن خالد الحذاء ، عن حفصة بنت سيرين ، عن أم عطية ـ رضى الله عنها ـ قالت بعث إلى نسيبة الأنصارية بشاة فأرسلت إلى عائشة ـ رضى الله عنها ـ منها فقال النبي صلى الله عليه وسلم " عندكم شىء ". فقلت لا إلا ما أرسلت به نسيبة من تلك الشاة فقال " هات فقد بلغت محلها ".
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے ابوشہاب نے بیان کیا ‘ ان سے خالد حذاء نے ‘ ان سے حفصہ بنت سیرین نے اور ان سے ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہ
نسیبہ نامی ایک انصاری عورت کے ہاں کسی نے ایک بکری بھیجی ( یہ نسیبہ نامی انصاری عورت خود ام عطیہ رضی اللہ عنہا ہی کا نام ہے ) ۔ اس بکری کا گوشت انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے یہاں بھی بھیج دیا ۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا کہ تمہارے پاس کھانے کو کوئی چیز ہے ؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اور تو کوئی چیز نہیں البتہ اس بکری کا گوشت جو نسیبہ رضی اللہ عنہا نے بھیجا تھا ‘ وہ موجود ہے ۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہی لاؤ اب اس کا کھانا درست ہو گیا ۔
No comments:
Post a Comment