Wednesday, 8 February 2017

Bukhari Hadith No 1403

حدثنا علي بن عبد الله ،‏‏‏‏ حدثنا هاشم بن القاسم ،‏‏‏‏ حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله بن دينار ،‏‏‏‏ عن أبيه ،‏‏‏‏ عن أبي صالح السمان ،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ من آتاه الله مالا ،‏‏‏‏ فلم يؤد زكاته مثل له يوم القيامة شجاعا أقرع ،‏‏‏‏ له زبيبتان ،‏‏‏‏ يطوقه يوم القيامة ،‏‏‏‏ ثم يأخذ بلهزمتيه ـ يعني شدقيه ـ ثم يقول أنا مالك ،‏‏‏‏ أنا كنزك ‏"‏ ثم تلا ‏ {‏ لا يحسبن الذين يبخلون‏}‏ الآية‏.‏
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے ہاشم بن قاسم نے بیان کیا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے اپنے والد سے بیان کیا ‘ ان سے ابوصالح سمان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جسے اللہ نے مال دیا اور اس نے اس کی زکوٰۃ نہیں ادا کی تو قیامت کے دن اس کا مال نہایت زہریلے گنجے سانپ کی شکل اختیار کر لے گا ۔ اس کی آنکھوں کے پاس دو سیاہ نقطے ہوں گے ۔ جیسے سانپ کے ہوتے ہیں ‘ پھر وہ سانپ اس کے دونوں جبڑوں سے اسے پکڑ لے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال اور خزانہ ہوں ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی ” اور وہ لوگ یہ گمان نہ کریں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو کچھ اپنے فضل سے دیا ہے وہ اس پر بخل سے کام لیتے ہیں کہ ان کا مال ان کے لیے بہتر ہے ۔ بلکہ وہ برا ہے جس مال کے معاملہ میں انہوں نے بخل کیا ہے ۔ قیامت میں اس کا طوق بنا کر ان کی گردن میں ڈالا جائے گا ۔ “

No comments:

Post a Comment