حدثنا عبد الله بن يوسف ، قال أخبرنا مالك ، عن ابن شهاب ، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ أنه قال إن أم الفضل سمعته وهو يقرأ { والمرسلات عرفا} فقالت يا بنى والله لقد ذكرتني بقراءتك هذه السورة ، إنها لآخر ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ بها في المغرب.
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے ابن شہاب سے خبر دی ، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے بیان کیا ، انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ
ام فضل رضی اللہ عنہا ( ان کی ماں ) نے انہیں والمرسلات عرفا پڑھتے ہوئے سنا ۔ پھر کہا کہ اے بیٹے ! تم نے اس سورت کی تلاوت کر کے مجھے یاد دلایا ۔ میں آخر عمر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں یہی سورت پڑھتے ہوئے سنتی تھی ۔
No comments:
Post a Comment