حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَاسْمُهُ وَقْدَانُ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَی جَنْبِ أَبِي فَجَعَلْتُ يَدَيَّ بَيْنَ رُکْبَتَيَّ فَنَهَانِي عَنْ ذَلِکَ فَعُدْتُ فَقَالَ لَا تَصْنَعْ هَذَا فَإِنَّا کُنَّا نَفْعَلُهُ فَنُهِينَا عَنْ ذَلِکَ وَأُمِرْنَا أَنْ نَضَعَ أَيْدِيَنَا عَلَی الرُّکَبِ
حفص بن عمر، شعبہ، ابویعفور، حضرت معصب بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد کے برابر میں نماز پڑھی تو میں (رکوع میں) اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں کے بیچ میں رکھ لیا۔ اس پر انھوں نے مجھے اس سے منع فرمایا، میں پھر دوبارہ ایسا ہی کیا تو فرمایا ایسا نہ کیا کر۔ ہم بھی پہلے ایسا ہی کیا کرتے تھے لیکن بعد میں ہمیں اس سے روک دیا گیا اور ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنے کا حکم دیا۔
No comments:
Post a Comment