حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ قَالَ أَتَيْنَا عُقْبَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ أَبَا مَسْعُودٍ فَقُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ بَيْنَ أَيْدِينَا فِي الْمَسْجِدِ فَکَبَّرَ فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ وَجَافَی بَيْنَ مِرْفَقَيْهِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقَامَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ وَوَضَعَ کَفَّيْهِ عَلَی الْأَرْضِ ثُمَّ جَافَی بَيْنَ مِرْفَقَيْهِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَجَلَسَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ أَيْضًا ثُمَّ صَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ مِثْلَ هَذِهِ الرَّکْعَةِ فَصَلَّی صَلَاتَهُ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي
زہیر بن حرب، جریر عطاء بن سائب، سالم، براد، عقبہ بن عمرو ابومسعود، حضرت سالم براد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے فرمائش کی کہ ہم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق بتائیے تو وہ مسجد ہی میں ہمارے سامنے کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی جب رکوع کیا تو ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا اور انگلیوں کو ان سے نیچے رکھا اور کہنیوں کو جدا رکھا یہاں تک کہ ہر عضو اپنے مقام پر جم گیا۔ پھر سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَه کہا اور کھڑے ہوئے یہاں تک کہ ہر عضو تھم گیا پھر اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کیا تو دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھا اور کہنیوں کو پہلو سے الگ رکھا یہاں تک کہ ہر عضو قرار پایا گیا۔ پھر سر اٹھایا اور بیٹھے یہاں تک کہ ہر عضو اپنے مقام پر جم گیا پھر دوبارہ بھی ایسا ہی کیا۔ اور چاروں رکعتیں پہلی رکعت کی طرح پڑھیں اور نماز کے بعد فرمایا، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
No comments:
Post a Comment