حدثنا عثمان بن أبي شيبة ، حدثنا جرير ، عن منصور ، عن أبي وائل ، عن مسروق ، عن عائشة ، قالت دخلت على عجوزان من عجز يهود المدينة فقالتا لي إن أهل القبور يعذبون في قبورهم ، فكذبتهما ، ولم أنعم أن أصدقهما ، فخرجتا ودخل على النبي صلى الله عليه وسلم فقلت له يا رسول الله إن عجوزين وذكرت له ، فقال " صدقتا ، إنهم يعذبون عذابا تسمعه البهائم كلها ". فما رأيته بعد في صلاة إلا تعوذ من عذاب القبر.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریربن عبدالحمید نے بیان کیا ، ان سے ابووائل نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیاکہ
مدینہ کے یہود یوں کی دو بوڑھی عورتیں میرے پاس آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ قبر والوں کو ان کی قبر میں عذاب ہو گا ۔ لیکن میں نے انہیں جھٹلایا اور ان کی تصدیق نہیں کر سکی ۔ پھر وہ دونوں عورتیں چلی گئیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! دو بوڑھی عورتیں تھیں ، پھر میں آپ سے واقعہ کا ذکر کیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہوں نے صحیح کہا ، قبر والوں کو عذاب ہو گا اور ان کے عذاب کو تمام چوپائے سنیں گے ۔ پھر میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز میں قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگنے لگے تھے ۔
No comments:
Post a Comment