حدثنا حفص بن عمر ، حدثنا شعبة ، أخبرني سليمان ، عن أبي وائل ، عن عبد الله ، قال قسم النبي صلى الله عليه وسلم قسما فقال رجل إن هذه لقسمة ما أريد بها وجه الله. فأخبرت النبي صلى الله عليه وسلم فغضب حتى رأيت الغضب في وجهه وقال " يرحم الله موسى ، لقد أوذي بأكثر من هذا فصبر ".
ہم سے حفص بنعمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے ، کہا مجھ کو سلیمان بن مہران نے خبر دی ، انہیں ابووائل نے اور ان سے عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی چیز تقسیم فر مائی تو ایک شخص بولا کہ یہ ایسی تقسیم ہے کہ اس سے اللہ کی رضا مقصود نہیں ہے ۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی تو آپ اس پر غصہ ہوئے اور میں نے خفگی کے آثار آپ کے چہرہمبارک پر دیکھے اور آپ نے فریا کہ اللہ مو سیٰ علیہالسلام پر رحم فرمائے ، انہیں اس سے بھی زیادہ تکلیف دی گئی ۔ لیکن انہوں نے صبرکیا ۔
No comments:
Post a Comment