حدثنا محمد بن عرعرة ، قال حدثني عمر بن أبي زائدة ، عن عون بن أبي جحيفة ، عن أبيه ، قال أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو في قبة حمراء من أدم ، ورأيت بلالا أخذ وضوء النبي صلى الله عليه وسلم والناس يبتدرون الوضوء ، فمن أصاب منه شيئا تمسح به ، ومن لم يصب منه شيئا أخذ من بلل يد صاحبه.
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عمر بن ابی زائدہ نے بیان کیا ، ان سے عون بن ابی جحیفہ نے اور ان سے ان کے والد وہب بنعبداللہ سوائی رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
میں ( حجۃالوداع کے موقع پر ) خدمت نبوی میں حاضر ہوا تو آپ چمڑے کے ایک سرخ خیمہ میں تشریف رکھے ہوئے تھے اور میں نے حضرت بلال رضیاللہعنہ کو دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا پانی لیے ہوئے ہیں اور صحابہکرام رضیاللہعنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے پانی کو لے لینے میں ایک دوسرے کے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اگر کسی کو کچھ پانی مل جاتا ہے تو وہ اسے اپنے بدن پر لگا لیتا ہے اور جسے کچھ نہیں ملتا وہ اپنے ساتھی کے ہاتھ کی تری ہی کو لگانے کی کوشش کرتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment