حدثنا سليمان بن حرب ، حدثنا شعبة ، ح وحدثني محمد بن بشار ، حدثنا غندر ، حدثنا شعبة ، عن عبد الملك بن ميسرة ، عن زيد بن وهب ، عن علي ـ رضى الله عنه ـ قال كساني النبي صلى الله عليه وسلم حلة سيراء ، فخرجت فيها ، فرأيت الغضب في وجهه ، فشققتها بين نسائي.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ( دوسری سند ) اور حضرت امامبخاری نے کہا کہ مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے عبدالملک بن میسرہ نے اور ان سے زید بنوہب نے کہ حضرت علی رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ریشمی دھاریوں والا ایک جوڑا حلہ عنایت فرمایا ۔ میں اسے پہن کر نکلا تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہمبارک پر غصہ کے آثار دیکھے ۔ چنانچہ میں نے اس کے ٹکڑے کر کے اپنی عزیزعورتوں میں بانٹ دیئے ۔
No comments:
Post a Comment