حدثني محمد بن بشار ، حدثنا عثمان بن عمر ، حدثنا علي بن المبارك ، عن يحيى بن أبي كثير ، عن عمران بن حطان ، قال سألت عائشة عن الحرير ، فقالت ائت ابن عباس فسله. قال فسألته فقال سل ابن عمر. قال فسألت ابن عمر فقال أخبرني أبو حفص ـ يعني عمر بن الخطاب ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " إنما يلبس الحرير في الدنيا من لا خلاق له في الآخرة ". فقلت صدق وما كذب أبو حفص على رسول الله صلى الله عليه وسلم. وقال عبد الله بن رجاء حدثنا حرب عن يحيى حدثني عمران. وقص الحديث.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عثمان بنعمر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے علی مبارک نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰبنابیکثیر نے بیان کیا ، ان سے عمران بن حطان نے بیان کیا کہ
میں نے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا سے ریشم کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتلایا کہ حضرت عبداللہبنعباس رضیاللہعنہما کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو ۔ بیان کی کہ میں نے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما سے پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ مجھے ابو حفص یعنی حضرت عمر بنخطاب رضیاللہعنہ نے خبر دی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا میں ریشم تو وہی مرد پہنے گا جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو ۔ میں نے اس پر کہا کہ سچ کہا اور ابو حفص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات نسبت نہیں کر سکتے اور عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ نے اور ان سے عمران نے اورپوری حدیث بیان کی ۔
No comments:
Post a Comment