حدثنا سليمان بن حرب ، حدثنا شعبة ، عن الحكم ، عن ابن أبي ليلى ، قال كان حذيفة بالمداين فاستسقى ، فأتاه دهقان بماء في إناء من فضة فرماه به وقال إني لم أرمه إلا أني نهيته فلم ينته قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " الذهب والفضة والحرير والديباج هي لهم في الدنيا ، ولكم في الآخرة ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے حکم نے ، ان سے ابن ابی لیلیٰ نے بیان کیا کہ
حضرت حذیفہ رضیاللہعنہ مدائن میں تھے ۔ انہوں نے پانی مانگا ۔ ایک دیہاتی چاندی کے برتن میں پانی لایا ۔ انہوں نے اسے پھینک دیا اور کہا کہ میں نے صرف اسے اس لیے پھینکا ہے کہ میں اس شخص کو منع کر چکا ہوں ( کہ چاندی کے برتن میں مجھے کھانا اور پانی نہ دیا کرو ) لیکن وہ نہیں مانا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سونا ، چاندی ، ریشم اور دیبا ان ( کفار ) کے لیے دنیا میں ہے اور تمہارے ( مسلمانوں ) کے لیے آخرت میں ۔
No comments:
Post a Comment