حدثنا أحمد بن يونس ، حدثنا زهير ، حدثنا عاصم ، عن أبي عثمان ، قال كتب إلينا عمر ونحن بأذربيجان أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن لبس الحرير إلا هكذا ، وصف لنا النبي صلى الله عليه وسلم إصبعيه. ورفع زهير الوسطى والسبابة.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ، ان سے عاصم نے بیان ، ان سے ابوعثمان نے بیان کیا کہ
ہمیں حضرت عمر رضیاللہعنہ نے لکھا اس وقت ہم آذر بائیجان میں تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا تھا سوا اتنے کے اور اس کی وضاحت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو انگلیوںکے اشارے سے کی تھی ۔ زہیر ( راوی حدیث ) نے بیچ کی اورشہادت کی انگلیاں اٹھا کر بتایا ۔
No comments:
Post a Comment