Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4949

حدثنا آدم ،‏‏‏‏ حدثنا شعبة ،‏‏‏‏ عن الأعمش ،‏‏‏‏ قال سمعت سعد بن عبيدة ،‏‏‏‏ يحدث عن أبي عبد الرحمن السلمي ،‏‏‏‏ عن علي ـ رضى الله عنه ـ قال كان النبي صلى الله عليه وسلم في جنازة فأخذ شيئا فجعل ينكت به الأرض فقال ‏"‏ ما منكم من أحد إلا وقد كتب مقعده من النار ومقعده من الجنة ‏"‏‏.‏ قالوا يا رسول الله أفلا نتكل على كتابنا وندع العمل قال ‏"‏ اعملوا فكل ميسر لما خلق له ،‏‏‏‏ أما من كان من أهل السعادة فييسر لعمل أهل السعادة ،‏‏‏‏ وأما من كان من أهل الشقاء فييسر لعمل أهل الشقاوة ‏"‏‏.‏ ثم قرأ ‏ {‏ فأما من أعطى واتقى * وصدق بالحسنى‏}‏ الآية‏.‏
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے سعد بن عبیدہ سے سنا ، ان سے ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے تھے کہ حضرت علی رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تشریف رکھتے تھے ۔ پھر آپ نے ایک چیز لی اور اس سے زمین کریدنے لگے اور فرمایا ، تم میں کوئی ایسا شخص نہیں جس کا جہنم کا ٹھکانا یا جنت کا ٹھکانا لکھا نہ جا چکا ہو ۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! تو پھر ہم کیوں اپنی تقدیر پر بھروسہ نہ کر لیں اور نیک عمل کرنا چھوڑدیں ۔ آنحضرت نے فرمایا کہ نیک عمل کرو ، ہر شخص کو ان اعمال کی توفیق دی جاتی ہے جن کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے جو شخص نیک ہو گا اسے نیکوں کے عمل کی توفیق ملی ہوتی ہے اور جو بدبخت ہوتا ہے اسے بد بختوں کے عمل کی توفیق ملتی ہے پھر آپ نے آیت فاما من اعطٰی واتقٰی آخر تک پڑ ھی ۔ یعنی ” سو جس نے دیا اور اللہ سے ڈرا اور اچھی بات کو سچا سمجھا ، سو ہم اس کے لئے نیک عملوں کو آسان کر دیں گے ۔ “

No comments:

Post a Comment